رسائی کے لنکس

جنوبی افریقہ میں فوجی طیارہ گر کر تباہ


فائل فوٹو

فائل فوٹو

حادثے کی وجوہات اور اس میں ہونے والے جانی نقصان کے بارے میں تاحال تفصیلات جاری نہیں کی گئیں لیکن مقامی ذرائع ابلاغ کے مطابق اس پر 11 افراد سوار تھے۔

جنوبی افریقہ میں ایک فوجی طیارہ گر کر تباہ ہوگیا ہے۔

وزارت دفاع کے حکام نے بتایا ہے کہ جمعرات کو امدادی فوجی کارکنوں نے ڈراکنزبرگ کے پہاڑی علاقے میں جہاز کا ملبہ تلاش کر لیا ہے۔

حادثے کی وجوہات اور اس میں ہونے والے جانی نقصان کے بارے میں تاحال تفصیلات جاری نہیں کی گئیں لیکن مقامی ذرائع ابلاغ کے مطابق اس پر 11 افراد سوار تھے۔

حکام کے بقول بدھ کی رات یہ جہاز پریٹوریا کے فضائی اڈے سے اوماٹاٹا کے لیے روانہ ہوا تھا۔
حادثے میں کسی کے زندہ بچنے کے امکانات بہت معدوم بتائے جاتے ہیں۔
XS
SM
MD
LG