رسائی کے لنکس

جنوبی افریقہ: طیارے کے حادثے میں تین ہلاک


حکام کے مطابق جب یہ حادثہ پیش آیا تو اُس وقت شدید بارش ہو رہی تھی لیکن یہ واضح نہیں کہ کیا موسم کی خرابی اس کا سبب بنی۔

جنوبی افریقہ میں پیر کو ایک چھوٹا طیارہ گر کر تباہ ہو گیا جس میں سوار تین افراد ہلاک ہو گئے۔

شہری ہوا بازی کے حکام کے مطابق بیچ کرافٹ کنگ نامی طیارہ جوہانسبرگ کے لینسیریا ہوائی اڈے پر اترتے وقت گر کر تباہ ہوا۔

حکام کے مطابق جب یہ حادثہ پیش آیا تو اُس وقت شدید بارش ہو رہی تھی لیکن یہ واضح نہیں کہ کیا موسم کی خرابی اس کا سبب بنی۔

عہدیدارں کے مطابق فضائی حادثے کے حقائق جاننے کے لیے تحقیقات شروع کر دی گئی ہیں۔
XS
SM
MD
LG