رسائی کے لنکس

جنوبی افریقہ: ڈیسمنڈ ٹوٹو علالت کے باعث اسپتال داخل


83 سالہ ٹوٹو کو جنوبی افریقہ میں سفید فام اقلیت کی حکومت کے خلاف آواز بلند کرنے اور جدوجہد پر 1984ء میں امن کا نوبیل انعام دیا گیا تھا۔

جنوبی افریقی کے سابق آرچ بشپ ڈیسمنڈ ٹوٹو کو ناسازی طبع کے باعث کیپ ٹاون کے اسپتال میں داخل کروا دیا گیا ہے۔

بتایا جاتا ہے کہ وہ ایک عرصے سے انفیکشن یعنی "سوزش" کا شکار ہیں۔ ان کے اہل خانہ نے توقع ظاہر کی ہے کہ انھیں ایک دو روز میں فارغ کر دیا جائے گا۔

کئی برسوں تک ٹوٹو پروسٹیٹ کینسر کا علاج بھی کرواتے رہے ہیں۔

83 سالہ ٹوٹو کو جنوبی افریقہ میں سفید فام اقلیت کی حکومت کے خلاف آواز بلند کرنے اور جدوجہد پر 1984ء میں امن کا نوبیل انعام دیا گیا تھا۔

انھوں نے 2011ء میں ریٹائرمنٹ کا اعلان کیا تھا۔

ٹوٹو نے اپنی اہلیہ لیاہ سے رواں ماہ شادی کے 60 سال بعد شادی کے لیے کیے جانے والے عہدو پیماں کی تجدید کی۔ ان کے خاندان نے کیپ ٹاون اور جوہانسبرگ میں اس سلسلے میں تقریبات کا اہتمام بھی کیا۔

جوہانسبرگ میں ہولی کراس انجلیکن چرچ میں ہونے والی ایک تقریب میں شریک ایک صحافی نے بتایا ٹوٹو تقریب میں ہلکا پھلکا رقص کرتے رہے اور لوگوں کا شکریہ ادا کرتے رہے۔

XS
SM
MD
LG