رسائی کے لنکس

2009 ء جنوبی ایشیاء کے شہریوں کے لیے مشکل سال


انسانی حقوق کی علمبردار بین الاقوامی تنظیم ایمنیسٹی انٹرنیشنل نے کہا ہے کہ جنوبی ایشیا ء میں ہونے والی لڑائیوں کے باعث 2009 ء کے دوران ہزاروں شہری ہلاک اور لاکھوں کو اپنے گھروں سے بے دخل ہونا پڑا۔

دنیا میں انسانی حقوق کی صورت حال کے بارے میں اپنی سالانہ رپورٹ میں ایمنیسٹی نے سری لنکا میں ہونے والی خانہ جنگی کے آخری مہینوں میں شہریوں کو پیش آنے والی مشکلات کو اُجاگر کرتے ہوئے سرکاری فوج اور تامل باغیوں پر سنگین جنگی جرائم کے الزامات پر تشویش کا اظہار کیا ہے۔

سری لنکا کے ا ن حالات پر کوئی کارروائی نہ کرنے پر ایمنیسٹی انٹرنیشنل نے اپنی رپورٹ میں اقوام متحدہ کی انسانی حقوق کی کونسل کو ایک ”مفلوج“ ادارہ قرار دیا ہے۔

تنظیم نے افغانستان اور پاکستان میں بھی حکومت اور طالبان عسکریت پسندوں کے درمیان جنگ کے باعث ہزاروں عام شہریوں کو پیش آنے والے مسائل پر تشویش کا اظہار کیا ہے۔

ایمنیسٹی انٹرنیشنل کا کہنا ہے کہ پچھلے سال لاکھوں افراد نے نیپال ، بنگلادیش اور دوسرے ملکو ں میں اپنے گھر بار چھوڑ کر بہتر اقتصادی مستقبل کی تلاش کے لیے جنوبی کوریا، جاپان اور ملائیشیا جیسی ترقی یافتی معیشتوں کی طرف ہجرت کی جہاں انھیں اکثر تشدداور ملازمتیں دینے والے اداروں کی طرف سے زیادتیوں کا سامنا کرنا پڑتا ہے۔

XS
SM
MD
LG