رسائی کے لنکس

جنوبی ایشیا میں پریس کی آزادی، کہیں اضافہ اور کہیں کمی


اظہار رائے کی آزادی
اظہار رائے کی آزادی

پاکستان نے اپنی ’ذرائع ابلاغ آزاد نہیں‘ کی حیثیت کو برقرار رکھا ہے

امریکہ میں ذرائع ابلاغ کی آزادی کےحامی ایک ادارے نے کہا ہے کہ پچھلے سال جنوبی ایشیا کے کچھ ملکوں میں پریس کی آزادی کی صورتِ حال میں بہتری آئى ہے تو کچھ دوسرے ملکوں میں آزادی میں کمی آئى ہے۔

فریڈم ہاؤس نے جمعرات کے روز اپنی رپورٹ میں پریس کی آزادی کے معاملے میں بنگلہ دیش اور بھوٹان کی حیثیت کو ”آزاد نہیں “ سے بدل کر ”جزوی طور پر آزاد“ کر دیاہے۔ رپورٹ میں بھارت اور مالدیپ میں بھی صورتِ حال میں بہتری کی نشاندہی کی گئى ہے۔

رپورٹ میں کہا گیا ہے کہ افغانستان، سری لنکا اور نیپال میں ذرائع ابلاغ کی آزادی میں کمی آئى ہے، جبکہ پاکستان نے اپنی” ذرائع ابلاغ آزاد نہیں “ کی حیثیت کو برقرار رکھا ہے۔

پریس کی آزادی کے معاملے میں پچھلے سال کرغزستان کا سکور کچھ نیچے چلا گیا جبکہ ترکمانستان اور اُزبکستان پریس کی آزادی پامال کرنے والے 10 بدترین ملکوں میں شامل ہوگئے۔

XS
SM
MD
LG