رسائی کے لنکس

جنوبی کوریا: 'مرس وائرس' سے ہلاکتوں کی تعداد چار ہو گئی


جنوبی کوریا میں اس مرض سے مشتبہ طور پر متاثر ہونے والے 1,600 سے زائد افراد کو گھروں اور طبی مراکز میں قرنطینہ میں رکھا گیا ہے۔

جنوبی کوریا نے جمعہ کو تصدیق کی ہے کہ مشرق وسطیٰ ریسپائیرٹری سنڈروم (ایم ای آر ایس یا مرس) سے ہلاکتوں کی تعداد چار ہو گئی ہے جبکہ درجنوں افراد اس مرض سے متاثر ہوئے ہیں۔

جنوبی کوریا کے محکمہ صحت کے عہدیداروں کا کہنا ہے کہ جمعرات کو ایک 76 سالہ شخص اس مرض سے جان کی بازی ہار گیا۔

جنوبی کوریا میں اس مرض سے مشتبہ طور پر متاثر ہونے والے 1,600 سے زائد افراد کو گھروں اور طبی مراکز میں قرنطینہ میں رکھا گیا ہے۔

جنوبی کوریا کی صدر پارک گیون نے اس مرض کے پھیلاؤ کوروکنے کے لئے ہر ممکن اقدام کرنے کی ہدایت کی ہے۔ اس مرض کا وائرس مشرق وسطیٰ کے کاروباری دورے سے واپس آنے والے ایک شخص کے ذریعے ملک میں آیا۔

مرس کا وائرس اسی وائرس کی ایک قسم ہے جس سے 2003 میں ہزاروں کی تعداد میں لوگ تنفس کے شدید مسائل (ریسپائیرٹری سنڈروم) کا شکار ہو گئے اور جس کا نہ تو کوئی علاج اور نہ ہی کوئی ویکسین میسر ہے۔

یہ مرض پہلی بار 2012 میں سعودی عرب میں رپورٹ ہوا تھا اور اس کے بعد یہ کئی ممالک میں پھیل گیا ہے۔

XS
SM
MD
LG