رسائی کے لنکس

شمالی کوریا کے منحرفین کے لیے معاوضہ میں اضافے کی تجویز: رپورٹ

سیئو ل کے ریلوے اسٹیشن پر لوگ شمالی کوریا کی منحرف تھائی یانگ ہو کی تصویر دیکھ رہے ہیں (فائل فوٹو)
سیئو ل کے ریلوے اسٹیشن پر لوگ شمالی کوریا کی منحرف تھائی یانگ ہو کی تصویر دیکھ رہے ہیں (فائل فوٹو)

جنوبی کوریا کی سرکاری خبررساں ایجنسی 'یونہاپ' نے اس مجوزہ قانون سازی کے بارے میں اتوار کو رپورٹ دیتے ہوئے کہا کہ یہ رقم اس رقم سے چار گنا زیادہ ہے جو اس وقت حساس معلومات دینے والے منحرفین کو دی جارہی ہے۔

جنوبی کوریا کے قانون ساز ایک ایسے مسودہ قانون پر کام کر رہے ہیں جس کے تحت شمالی کوریا کے ایسے منحرفین کو نو لاکھ ڈالر کے مساوی رقم ادا کی جائے گی جو پیانگ یانگ سے متعلق کوئی حساس معلومات فراہم کریں گے۔

جنوبی کوریا کی سرکاری خبررساں ایجنسی 'یونہاپ' نے اس مجوزہ قانون سازی کے بارے میں اتوار کو رپورٹ دیتے ہوئے کہا کہ یہ رقم اس رقم سے چار گنا زیادہ ہے جو اس وقت حساس معلومات دینے والے منحرفین کو دی جارہی ہے۔

رپورٹ میں بتایا گیا ہے کہ اس اقدام کا مقصد شمالی کوریا کی اشرافیہ کو پیانگ یانگ کو چھوڑنے پر راغب کرنا ہے۔ جنوبی کوریا کی وزارت یونیفیکیشن کا کہنا ہے کہ مجوزہ قانون میں ان منحرفین کے لیے مزید معاوضے کی تجویز بھی شامل ہے اگر وہ اپنے ساتھ کشتیاں بشمول فوجی و دیگرسازوسامان بھی لاتے ہیں۔

اس رپورٹ پر شمالی کوریا کی حکومت کی طرف سے کوئی فوری ردعمل سامنے نہیں آیا ہے۔

یونہاپ نے یونیفکیشن کی وزارت کے ایک ذرائع کے حوالے سے بتایا ہے کہ اس وقت سیئول کی طرف سے منحرفین کے لیے موجودہ پیش کش کے مطابق اس ایوارڈ کی مالیت دو لاکھ 17 ہزار ڈالر کے مساوی ہے اور اس میں مجوزہ اضافہ" 1997 کے بعد سے اشیاء کی قیمتوں میں ہونے والے اضافے کو ظاہر کرتا ہے۔"

ذرائع نے کہا کہ "شمالی کوریا کے شہریوں کے منحرف نا ہونے کی ایک بڑی وجہ ان کا یہ اندیشہ تھا کہ اگر وہ جنوبی کوریا آتے ہیں تو وہ اپنی گزر بسر کے لئے کیا کریں گے۔"

رپورٹ میں شمالی کوریا کے ایک منحرف کے حوالے سے بتایا گیا کہ ایوارڈ میں اضافے کی وجہ سے شمالی کوریا کے بعض ممتاز افراد اپنے وطن سے منحرف ہونے کا سوچ سکتے ہیں۔"

XS
SM
MD
LG