رسائی کے لنکس

جنوبی کوریا: اسپتال میں آتشزدگی سے 21 ہلاک


فائل فوٹو
فائل فوٹو

عہدیداروں کے مطابق جنگ سیانگ میں واقع ایک اسپتال کی دوسری منزل پر آگ بھڑک اٹھی جہاں زیادہ تر ستر سے اسی سال کی عمر کے لوگ زیر علاج تھے۔

جنوبی کوریا کے ایک اسپتال میں آتشزدگی سے 21 افراد ہلاک اور سات زخمی ہو گئے۔

عہدیداروں کے مطابق آگ لگنے کا یہ واقعہ معمر افراد کے ایک اسپتال میں بدھ کے روز پیش آیا۔

عہدیداروں کے مطابق جنگ سیانگ میں واقع ایک اسپتال کی دوسری منزل پر آگ بھڑک اٹھی جہاں زیادہ تر ستر سے اسی سال کی عمر کے لوگ زیر علاج تھے۔

آگ بجھانے والے عملے کے ایک عہدیدار لی من ہو نے کہا کہ حادثے کا شکار ہونے والوں میں سے چھ افراد کی حالت نازک ہے۔ لی نے کہا کہ جب عمارت میں آگ لگی تو وہاں 34 افراد موجود تھے۔

عہدیداروں کا کہنا ہے کہ زیادہ ہلاکیتں دھوئیں کے باعث دم گھٹنے کی وجہ سے ہوئیں۔

اطلاعات کے مطابق ہلاک ہونے والوں میں ایک نرس بھی شامل ہے۔

اسپتال کے منتظم لی ینگ سیوک نے ذرائع ابلاغ کے نمائندوں کے سامنے آ کر اس حادثے پر دلی معذرت کا اظہار کیا۔

آتشزدگی کا یہ واقعہ ایک ایسے وقت پیش آیا جب جنوبی کوریا میں لوگ 16 اپریل کو کشتی ڈوبنے کی وجہ سے 300 افراد کے ہلاک ہونے پر اب بھی افسردہ ہیں۔
XS
SM
MD
LG