رسائی کے لنکس

جنوبی کوریا کی پہلی خاتون صدر نے عہدہ سنبھال لیا


جنوبی کوریا کی پہلی خاتون صدر پارک جیون ہائے
جنوبی کوریا کی پہلی خاتون صدر پارک جیون ہائے

صدر پارک جیون ہائے نے خطاب میں کہا کہ شمالی کوریا کے حالیہ جوہری تجربے کو کوریا کے لوگوں کی ’’بقا اور مستقبل کے لیے ایک چیلنج‘‘ قرار دیا۔

جنوبی کوریا کی ملکی تاریخ میں پہلی بار خاتون صدر نے اپنے عہدے کا حلف اٹھا لیا ہے جو ایک متنازع سابق صدر کی بیٹی ہے.

پارک جیون ہائے نے جب 70 ہزار افراد کی موجودگی میں اپنے عہدے کا حلف لیا تو اُنھوں نے ہلکے سبز رنگ کا کوٹ پہن رکھا تھا۔

1948ء میں ملک کے قیام کے بعد سے وہ گیارویں منتخب صدر کے طور پر اپنے فرائض سر انجام دیں گی۔

اپنے افتتاحی خطاب میں صدر پارک جیون ہائے نے شمالی کوریا کے حالیہ جوہری تجربے کو کوریا کے لوگوں کی ’’بقا اور مستقبل کے لیے ایک چیلنج‘‘ قرار دیا۔

صدر پارک نے پیانگ یانگ کو متنبہ کیا کہ وہ ایسی کسی دھمکی کو برداشت نہیں کریں گی جس سے ان کے ملک کے عوام کی زندگیوں اور سلامتی کا خطرہ لاحق ہو۔

حلف برداری کی تقریب سے چند گھنٹے قبل ہی جنوبی کوریا کی فوج کو ’ہائی الرٹ‘ کر دیا گیا۔
XS
SM
MD
LG