رسائی کے لنکس

جنوبی کوریا: نیا میزائل ’شمالی کوریا میں کہیں بھی ہدف بنا سکتا ہے‘


جنوبی کوریا کی وزارت دفاع کے ترجمان کم من سیوک نے نئے میزائل کی ہدف کو نشانہ بنانے کی صلاحیت بتاتے ہوئے کہا کہ اسے باقاعدہ طور پر نصب کر دیا گیا ہے۔

جنوبی کوریا نے جمعرات کو اپنے نیا کروز میزائل کی رونمائی کی ہے اور اس کے دفاعی عہدیداروں کا کہنا ہے کہ یہ میزائل شمالی کوریا میں ’’کہیں بھی اور کسی بھی وقت‘‘ نشانہ بنانے کی صلاحیت رکھتا ہے۔

سیئول میں فوج شمالی کوریا کے جوہری دھماکے کے بعد ’ہائی الرٹ‘ ہے۔

شمالی کوریا کے اس تجربے کے بعد جزیرہ نما کوریا میں کشیدگی بڑھ گئی ہے اور عالمی سطح پر بھی شمال کے اس تجربے کی شدید مذمت کی گئی۔

جنوبی کوریا کی وزارت دفاع کے ترجمان کم من سیوک نے نئے میزائل کی ہدف کو نشانہ بنانے کی صلاحیت بتاتے ہوئے کہا کہ اسے باقاعدہ طور پر نصب کر دیا گیا ہے۔


’’کروز میزائل جو ہم آج عوام کو دکھا رہے ہیں وہ اپنے ہدف کو صحیح صحیح نشانہ بنانے کی صلاحیت رکھتا ہے۔۔۔ اور انتہائی طاقت ور ہے۔‘‘

وزرارت دفاع نے یہ نہیں بتایا کہ یہ کتنے فاصلے تک مار کر سکتا ہے۔

جنوبی کوریا نے اپنے بیلسٹک میزائل کی رینج بڑھانے کے لیے گزشتہ سال امریکہ کے ساتھ ایک معاہدہ کیا تھا۔
XS
SM
MD
LG