رسائی کے لنکس

شمال کے ساتھ مذاکرات کی منسوخی بدقسمتی ہے: جنوبی کوریا


یونیفیکیشن وزیر مسٹر جائی
یونیفیکیشن وزیر مسٹر جائی

جنوبی کوریا کی یونیفیکیشن کے وزیر ریوو کیہل جائی نے بدھ کو کہا کہ بات چیت کی منسوخی کا الزام شمال کے سر جاتا ہے اور ان کے بقول اگر پیانگ یانگ سیول کے ساتھ تعلقات میں بہتری چاہتا ہے تو اسے خلوص کا مظاہرہ کرنا پڑے گا۔

جنوبی کوریا نے کہا ہے کہ شمال سے اعلیٰ سطحی مذاکرات کی منسوخی بدقسمتی ہے۔

یہ مذاکرات بدھ کو سیول میں ہونا تھے لیکن آغاز سے محض اس اختلاف پر کہ دونوں ملکوں کی طرف سے کون، کون شریک ہوگا، انھیں منسوخ کردیا گیا۔

جنوبی کوریا کی یونیفیکیشن کے وزیر ریوو کیہل جائی نے بدھ کو کہا کہ بات چیت کی منسوخی کا الزام شمال کے سر جاتا ہے اور ان کے بقول اگر پیانگ یانگ سیول کے ساتھ تعلقات میں بہتری چاہتا ہے تو اسے خلوص کا مظاہرہ کرنا پڑے گا۔

’’ہم وہ نتائج حاصل نہیں سکے جس کی توقع ہمارے عوام کو تھی۔ لیکن میرے خیال میں یہ ان بہت سی مشکلات میں سے ایک ہے جو شمالی کوریا کے ساتھ جنوب کے نئے تعلقات کی طرف بڑھتے ہوئے درپیش ہوں گی۔ شمالی کوریا کو مستقبل میں دونوں کوریائی ملکوں کے نئے تعلقات کے لیے خلوص کا اظہار کرنا ہوگا۔‘‘

جنوبی کوریا کے حکام کے مطابق شمال نے سیول کی طرف سے وفد کی سربراہی وزیر کی بجائے نائب وزیر کے سپرد کیے پر برہمی کا اظہار کرتے اپنا وفد بھیجنے سے انکار کیا۔
XS
SM
MD
LG