رسائی کے لنکس

حاملہ خواتین کے لیے کوریا کی ٹرینوں میں گلابی بتی کا نظام


فائل فوٹو
فائل فوٹو

بوسان جنوبی کوریا کا دوسرا بڑا شہر ہے جہاں مسافروں کو ٹرین میں حاملہ خواتین کی موجودگی سے آگاہ کرنے اور حاملہ خواتین کے لیے ترجیح نشستوں کو مسافروں سے خالی کرانے کے لیے ایک وائر لیس ٹیکنالوجی کا کامیاب تجربہ کیا گیا ہے۔

جنوبی کوریا کی ٹرینوں میں حاملہ خواتین کی نشستوں کے لیے پنک لائٹ یا گلابی بتی کا نظام استعمال کیا جائےگا۔

بوسان کوریا کا دوسرا بڑا شہر ہے جہاں مسافروں کو ٹرین میں حاملہ خواتین کی موجودگی سے آگاہ کرنے اور حاملہ خواتین کے لیے ترجیحی نشستوں کو مسافروں سے خالی کرانے کے لیے ایک وائر لیس ٹیکنالوجی کا کامیاب تجربہ کیا گیا ہے۔

خبر رساں ادارے اے پی کے مطابق اس اسکیم کا مطلب یہ ہے کہ ملک کی ٹرینوں میں حاملہ خواتین کو نشست حاصل کرنے کے لیے کسی مسافر سے سوال کرنے کی خفت اٹھانی نا پڑے، اسی طرح مسافروں کو بھی حاملہ خواتین کو پہچاننے میں اندازے لگانے کی ضرورت نہیں رہے گی۔

پنک لائٹ مہم کو پانچ دنوں کے دوران 500حاملہ خواتین کی طرف سے ٹیسٹ کیا گیا ہے۔

تفصیلات کے مطابق اس تجربے کے دوران حاملہ خواتین ترجیحی نشستوں پر لگی گلابی روشنی کو ایکٹیو کرنے والے سینسر کے ساتھ بوسان گیماح لائٹ ریل سروس کی ٹرینوں میں سوار ہوئیں تھیں۔

یہ حساس آلات بیج کی طرح نظر آتے ہیں اور چھ ماہ کی بیٹری کے ساتھ ہیں جبکہ حاملہ خواتین مسافروں کو یہ بیج اپنے لباس پر یا بیگ کے باہر رکھنا ضروری ہو گا۔

بوسان کے میئر سیو باینگ سو نے کہا کہ حاملہ خواتین کے لیے غور کئے جانے والے منصوبے کا مقصد خواتین اور خصوصاً حاملہ خواتین کو شہر کی عوامی ٹرانسپورٹ کی سہولیات کو زیادہ آسانی سے استعمال کرنے کے قابل بنانا ہے۔

منصوبے کو اگرچہ بڑے پیمانے پر سراہا گیا ہے لیکن نئی اسکیم پر تنقید کرنے والوں کا کہنا ہے کہ گلابی بتی کے جلنے سے ٹرین میں حاملہ خواتین کو اضافی توجہ کا سامنا کرنا پڑے گا اور ایسی صورت حال میں خواتین خود کو زیادہ آرام دہ محسوس نہیں کر سکتی ہیں۔

برطانیہ میں لندن ٹرانسپورٹ حاملہ خواتین مسافروں کو مفت بیج کی پیشکش کرتا ہے جس پر 'بے بی آن بورڈ' لکھا ہوتا ہے۔

XS
SM
MD
LG