رسائی کے لنکس

شمالی کوریا کے رہنما سے ملاقات کے لیے تیار ہوں: صدر پارک گیون


فائل فوٹو
فائل فوٹو

جنوبی کوریا کی صدر پارک گیون ہئی نے کہا کہ وہ بغیر کسی پیشگی شرط کے سربراہی ملاقات کے لیے تیار ہیں۔

جنوبی کوریا کی صدر پارک گیون ہئی نے کہا ہے کہ غیر مشروط طور پر وہ شمالی کوریا کے رہنما کم جونگ سے ملاقات کے لیے تیار ہیں۔

انھوں نے ایک نیوز کانفرنس میں پیر کو کہا کہ کشیدگی کو کم کرنے کے لیے وہ کسی سے بھی ملاقات کرنے پر تیار ہے۔

پارک نے کہا کہ "میرا موقف تقسیم کے درد کو کم کرنا اور پر امن طور پر اتحاد کو مکمل کرنا ہے۔ میں کسی سے بھی ملنے کے لیے تیار ہوں"۔

انھوں نے مزید کہا کہ "اگر اس سے مدد مل سکتی ہے تو وہ بغیر کسی پیشگی شرط کے سربراہی ملاقات کے لیے بھی تیار ہیں"۔

جنوبی کوریا کی صدر کا کہنا تھا کہ "شمالی کوریا بغیر کسی ہچکچاہٹ کے مذاکرات کے لیے اپنا ردعمل ظاہر کرے"۔

پارک گیون نے کہا کہ امن کے لیے شمالی کوریا کے جوہری پروگرام پر کام کو روکنا مذاکرات کا ایک اہم حصہ ہونا چاہیئے تاہم اُن کے بقول یہ سربراہی کانفرنس کے لیے کوئی پیشگی شرط نہیں ہے۔

دو ملکوں میں تقسیم کے بعد دونوں ملکوں کے رہنماؤں کے درمیان صرف دو مرتبہ ملاقات ہوئی۔

دونوں ملکوں کے درمیان آخری سربراہی ملاقات 2007 میں ہوئی تھی۔

XS
SM
MD
LG