رسائی کے لنکس

جنوبی کوریا: ساتھی کی فائرنگ سے پانچ فوجی ہلاک


فائل فوٹو

فائل فوٹو

حکام کے مطابق شمالی کوریا کی سرحد سے ملحقہ گانگون صوبے میں فائرنگ کے بعد اہلکار موقع سے فرار ہوگیا۔

جنوبی کوریا میں ایک فوجی نے فائرنگ کر کے اپنے ساتھی اہلکاروں کو ہلاک اور پانچ کو زخمی کردیا۔

حکام کے مطابق شمالی کوریا کی سرحد سے ملحقہ گانگون صوبے میں فائرنگ کے بعد اہلکار موقع سے فرار ہوگیا۔

اس واقعے میں شمالی کوریا کے کسی بھی طرح ملوث ہونے کے شواہد نہیں ملے۔

دونوں ملکوں کے درمیان شمالی کوریا کی طرف سے میزائلوں کے تجربات اور فوجی مشقوں کی وجہ سے ایک بار پھر کشیدگی میں اضافہ دیکھا جا رہا ہے۔

جنوبی کوریا بارہا یہ کہہ چکا ہے کہ شمال کی کسی بھی اشتعال انگیز کا بھرپور جواب دیا جائے گا۔

جزیرہ نما کوریا تکنیکی اعتبار سے اب بھی حالت جنگ میں ہے اور جنوبی کوریا میں نوجوانوں کے لیے دو سال تک فوج میں نوکری کرنا لازمی ہے۔
XS
SM
MD
LG