رسائی کے لنکس

جنوبی کوریا: نامزد وزیراعظم کا نام واپس لینے پر اتفاق


صدر پارک گیون ہئی اور اسپیکر چنگ سائی کیون
صدر پارک گیون ہئی اور اسپیکر چنگ سائی کیون

صدر پارک نے اپنے اس فیصلے کا اعلان منگل کو جنوبی کوریا کی قومی اسمبلی کے اسپیکر چنگ سائی کیون سے ملاقات کے بعد کیا۔

جنوبی کوریا کی صدر پارک گیون ہئی نے کہا ہے کہ ملک کی پارلیمان نئے وزیر اعظم کا انتخاب کرے گی، اس سے قبل اُنھوں نے وزارت عظمٰی کے منصب کے لیے ایک نام تجویز کیا تھا جسے اب اُنھوں واپس لینے پر اتفاق کیا ہے۔

صدر پارک نے اپنے اس فیصلے کا اعلان منگل کو جنوبی کوریا کی قومی اسمبلی کے اسپیکر چنگ سائی کیون سے ملاقات کے بعد کیا۔

صدر نے حال ہی میں کم بیانگ جون کو وزیر اعظم کے عہدے کے لیے نامزد کیا تھا یہ عہدہ روایتی طور پر ایک اعزازی حیثیت کا حامل ہوتا ہے تاہم حزب مخالف کے قانون سازوں نے ان کی نامزدگی کی توثیق کے لیے سماعت منعقد کرنے سے بھی انکار کر دیا۔

صدر پارک کو اپنی ایک دوست چوئی سون سل سے قریبی تعلقات کے سبب بھی تنیقد کا سامنا کرنا پڑا۔

چوئی ایک پراسرار شخصیت کے طور پر جانی جاتی ہیں اور اُن پر الزام ہے کہ وہ اُنھوں نے اختیارات کے ناجائز استعمال اور بدعنوانی کے ذریعے جنوبی کوریا کی بڑی تجارتی کمپنیوں سے 30 لاکھ ڈالر اپنی ایک فاؤنڈیشن کیے تھے۔

اس اسکینڈل کی وجہ سے پارک کے سیاسی تشخص کو شدید دھچکا لگا ہے اور اُن کی مقبولیت میں بھی کمی آئی۔

جب کہ سیئول میں ہزاروں افراد نے حکومت مخالف مظاہرے میں شرکت کی اور صدر کے استعفے کا مطالبہ کیا۔

XS
SM
MD
LG