رسائی کے لنکس

جنوبی کوریا کی صدر کی 'بدعنوانی اسکینڈل' پر معذرت


پارک نے ٹی وی پر قوم سے خطاب میں اس اسکینڈل کے بارے میں بات کرتے ہوئے کہا کہ "میں دل کی گہرائی سے (اسکینڈل) کی پوری ذمہ داری محسوس کرتی ہوں۔"

جنوبی کوریا کی صدر پارک گیون ہیئی نے 'بدعنوانی کے ایک اسکینڈل' سے متعلق جمعہ کو معذرت کی ہے۔

انہوں نے یہ معذرت ایک ایسے وقت طلب کی جب اس حوالے سے شکوک و شبہات بڑھتے جا رہے ہیں کہ انہوں نے اپنی ایک با اعتماد دوست کو اپنے نام پر سرکاری اثر و رسوخ استعمال کرنے کی اجازت دی۔

پارک نے اپنے سرکاری معاملات سے متعلق براہ راست تفتیش قبول کرنے کے عزم کا اظہار کیا ہے تاہم حزب مخالف نے اسے کمزوری کا تاثر سمجھتے ہوئے فوری طور پر کہا کہ اگر وہ پارلیمان کے طرف سے وزیر اعظم کے چناؤ اور ملک کے اندرونی معاملات سے الگ نہیں ہوتیں تو اُنھیں اقتدار سے ہٹانے کے لیے دباؤ ڈالا جائے گا۔

پارک نے ٹی وی پر قوم سے خطاب میں اس اسکینڈل کے بارے میں بات کرتے ہوئے کہا کہ "میں دل کی گہرائی سے (اسکینڈل) کی پوری ذمہ داری محسوس کرتی ہوں۔"

"یہ میری غلطی ہے۔"

پارک نے کہا کہ "مجھے یہ احساس ہے کہ جو کچھ میں نے کہا اس سے لوگوں کے دلوں کو تبدیل کرنا مشکل ہے اور مجھے ایک شرمندگی کا احساس ہوتا ہے اور میں اپنے آپ سے پوچھتی ہوں کہ ' کیا میں اس لیے صدر بنی تھی۔"

XS
SM
MD
LG