رسائی کے لنکس

جنوبی سوڈان میں جھڑپیں 105ہلاک


سوڈان میں تعینات اقوام متحدہ کی امن فوج (فائل فوٹو)
سوڈان میں تعینات اقوام متحدہ کی امن فوج (فائل فوٹو)

جنوبی سوڈان کی فوج نے کہا ہے کہ اُس کے اہلکاروں اور باغیوں کے درمیان حالیہ دنوں میں ہونے والی جھڑپوں میں 105 افراد ہلاک ہو گئے ہیں ۔

فوج کے ترجمان نے بتایا ہے کہ یہ جھڑپیں ریاست جنوجیلی کے فینجیک (Fangak)کے علاقے میں بدھ اور جمعرات کو ہوئی تھیں ۔ اُنھوں نے بتایا کہ یہ جھڑپوں کا آغاز اُس وقت ہوا جب باغیوں نے اپنے ایک کمانڈر جارج آتھرکی سربراہی میں جنوبی سوڈان کی لبریشن آرمی کے اہلکاروں پرحملہ کردیا۔

اقوام متحدہ کے سیکرٹری جنرل بان کی مون نے جمعہ کو اس لڑائی پر تشویش کا اظہار کر تے ہوئے فریقین پر زور دیا ہے کہ وہ فوری طور پر جنگی بندی کے معاہد ے پر عمل درآمد کو یقینی بنائیں۔

یہ جھڑپیں ایسے وقت ہوئیں جب ریفرنڈم کے بعد جنوبی سوڈان کے ایک نئے ملک کی حیثیت کا اعلان کیا گیا۔

XS
SM
MD
LG