رسائی کے لنکس

جنوبی سوڈان کو اقوام متحدہ کا رکن بنانے کی سفارش


جنوبی سوڈان کو اقوام متحدہ کا رکن بنانے کی سفارش
جنوبی سوڈان کو اقوام متحدہ کا رکن بنانے کی سفارش

اقوام متحدہ کی سیکیورٹی کونسل نے نوآزاد شدہ ملک جنوبی سوڈان کو اقوام متحدہ کا رکن بنانے کی سفارش کی ہے۔

بدھ کو جاری ہونے والے ایک اعلان میں سیکیورٹی کونسل نے کہا کہ جنوبی سوڈان نے اقوام متحدہ کے چارٹر پر قائم رکھنے کا عزم ظاہر کیاہے اورسیکیورٹی کونسل عالمی ادارے میں اس نئے ملک کی شمولیت کی منتظر ہے۔

توقع ہے کہ اقوام متحدہ کی جنرل اسمبلی جمعرات کو جنوبی سوڈان کی رکنیت کی حمایت میں ووٹ دے گی۔

جنوبی سوڈان کی شمولیت کے بعد اقوام متحدہ کے رکن ممالک کی تعداد 193 ہوجائے گی۔

جنوبی سوڈان نے، باقی ماندہ سوڈان سے علیحدگی کے بعد اپنی آزادی کا اعلان ہفتے کے روز کیا تھا۔ سوڈان کے دونوں حصوں کے درمیان 21 سال تک جاری رہنے والی خانہ جنگی کا اختتام 2005ء میں ہوا۔

الگ ہونے والے یہ دونوں ہمسایہ افریقی ملک اپنے سرحدی اور تیل کی آمدنی سے متعلق تنازعات کے حل کرنے کی کوششوں میں مصروف ہیں۔

اقوام متحدہ کی سیکیورٹی کونسل نے حال ہی میں متنازعہ علاقے ابیی میں امن فوج تعینات کرنے کی اجازت دی ہے۔

XS
SM
MD
LG