رسائی کے لنکس

جنوبی سوڈان: ہیلی کاپٹر پر حملہ، چار روسی ہلاک، سزا کا مطالبہ

جنوبی سوڈان کے نوبا پہاڑی سلسلے میں مورچہ زن باغی۔ 2 مئی 2012
جنوبی سوڈان کے نوبا پہاڑی سلسلے میں مورچہ زن باغی۔ 2 مئی 2012

روسی وزارت خارجہ کی جانب سے ہفتے کو جاری ہونے والے ایک بیان میں ماسکو نے جنوبی سوڈان کے عہدے داروں پر زور دیا ہے کہ وہ مستقبل میں ایسے واقعات کو روکنے کے لیے ٹھوس اقدامات کریں۔

روس نے جنوبی سوڈان سے مطالبہ کیا ہے کہ وہ اقوام متحدہ کے ہیلی کاپٹر کو مار گرانے میں ملوث افراد کو سزا دے ۔

اس واقعہ میں ہیلی کاپٹر پر سوار عملے کے چاروں روسی ارکان ہلاک ہوگئے تھے۔

روسی وزارت خارجہ کی جانب سے ہفتے کو جاری ہونے والے ایک بیان میں ماسکو نے جنوبی سوڈان کے عہدے داروں پر زور دیا ہے کہ وہ مستقبل میں ایسے واقعات کو روکنے کے لیے ٹھوس اقدامات کریں۔

بیان میں کہا گیا ہے کہ یہ افسوس ناک واقعہ اقوام متحدہ کے امن کاروں کی سیکیورٹی بڑھانے کی اہمیت کو اجاگر کرتا ہے۔

جنوبی سوڈان کی فوج نے جمعے کے روز اقوام متحدہ کا ایک ہیلی کاپٹر مار گرایاتھا۔

جنوبی سوڈان کی فوج کے ایک ترجمان نے کہاہے کہ فوجیوں نے اس غلط فہمی کی بنا پر کہ ہیلی کاپٹر کے ذریعے باغیوں کو ہتھیار فراہم کیے جارہے ہیں، اس پر حملہ کیاتھا۔

اقوام متحدہ کے سیکرٹری جنرل بن کی مون نے اس حملے کی شدید مذمت کرتے ہوئے کہا کہ ہیلی کاپٹر پر اقوام متحدہ کے واضح نشانات موجود تھے۔ انہوں نے حکومت سے فوری طورپر تحقیقات کرانے کا مطالبہ بھی کیا۔

اقوام متحدہ کا کہناہے کہ جمعے کے روز مشرقی ریاست جونگلئی میں جب ہیلی کاپٹر کو گرایا گیا تو اس وقت وہ ایک تحقیقی مشن پر تھا۔

اس سے قبل اقوام متحدہ کی ایک ابتدائی رپورٹ میں کہا گیاتھا کہ ہیلی کاپٹر گر کر تباہ ہوا۔
XS
SM
MD
LG