رسائی کے لنکس

جنوبی سوڈان کے صدر کواقتدار سےالگ کیا جائے: سابق نائب صدر


صدر سالوا کیئر
صدر سالوا کیئر

لڑائی کے باعث، تشدد کا ایک سلسلہ شروع ہوا، جِس کے بارے میں حکومت کا کہنا ہے کہ اتوار کے دِن سے اب تک تقریباً 500 افراد ہلاک اور 700 زخمی ہوچکے ہیں

ایسے میں جب جنوبی سوڈان میں تناؤ اور تشدد کی کارروائیاں جاری ہیں، اِس نئے افریقی ملک کے سابق نائب صدر نے صدر سالوا کیئر کو اقتدار سے ہٹانے کا مطالبہ کیا ہے۔

جمعرات کے روز، رائک مَچار نے ’ریڈیو فرانس انٹرنیشنل‘ کو بتایا کہ وہ ایک ’محلاتی قسم کے انقلاب‘ کے حق میں ہیں جس میں جنوبی سوڈانی فوج ریاست کے سربراہ کا تختہ الٹ دے۔

مسٹر کیئر نے اِسی ہفتے مَچار پر الزام لگایا کہ وہ ملک میں تختہ الٹنے کی کوشش کر رہے ہیں، جس کا مقصد دارالحکومت جُوبا میں فوج کے ہیڈکوارٹرز پر حملہ کرنا ہے۔

اِس لڑائی کے باعث، تشدد کا ایک سلسلہ شروع ہوا، جِس کے بارے میں حکومت کا کہنا ہے کہ اتوار کے دِن سے اب تک تقریباً 500 افراد ہلاک اور 700 زخمی ہوچکے ہیں۔

جمعرات کو، حکومت نے کہا کہ بغاوت کرنے والے فوجیوں نے ’بور‘ نامی قصبے کا کنٹرول سنبھال لیا ہے، جو جوبا کے شمال میں واقع ہے۔

حکومت نے زور دے کر کہا کہ دارالحکومت پر اُس کا کنٹرول قائم ہے۔

تاہم، اقوام متحدہ نے کسی حد تک کشدہ حالات کی رپورٹ دیتے ہوئے کہا ہے کہ ’جوبا‘ یونیورسٹی اور شہر کے دیگر حصوں نے تحفظ فراہم کرنے کے لیے اقوام متحدہ کے امن کاروں سے رابطہ کیا ہے۔
XS
SM
MD
LG