رسائی کے لنکس

تین خلاباز، بین الاقوامی خلائی اسٹیشن کے سفر پرروانہ ہوگئے


2011ء میں امریکہ کا خلائی شٹل پروگرام ختم ہونے کے بعد روسی خلاجہاز سوئز خلابازوں کو خلائی اسٹیشن تک لانے لے جانے کا واحد ذریعہ بن چکا ہے۔

منگل کے روز روس کا ایک راکٹ تین خلابازوں کو لے کر وسطی ایشیا سے بین الاقوامی خلائی اسٹیشن کے لیے اپنے سفر پر روانہ ہوا۔

خلائی جہاز سوئز نے طے شدہ پروگرام کے مطابق کاغستان میں واقع ز مینی مرکز سے اپنا سفر شروع کیا۔

خلائی جہاز کے ذریعے ناسا کے ایک خلاباز کیون فورڈ اور روس کے دو خلاباز اولیگ نووسٹکی اور یوگنری تار کن ، زمین کے مدار کے گردگھومنے والے بین الاقوامی خلائی اسٹیشن کی جانب جارہے ہیں۔

روسی خلابازوں کا بین الاقوامی خلائی اسٹیشن کے لیے یہ پہلا سفر ہے جب کہ فورڈ اس سے پہلے بھی وہ قیام کر چکے ہیں۔

دوروزہ سفر کے بعد وہ بین الاقوامی خلائی اسٹیشن پرپہلے سے موجود امریکی خلاباز سونیتا ولیمز، روسی خلاباز یوری مالن چن کو اور جاپانی خلاباز اکی ہوشید کے ساتھ تجربات میں شامل ہوجائیں گے۔

2011ء میں امریکہ کا خلائی شٹل پروگرام ختم ہونے کے بعد روسی خلاجہاز سوئز خلابازوں کو خلائی اسٹیشن تک لانے لے جانے کا واحد ذریعہ بن چکا ہے۔

سوئز میں موجود خلاباز، بین الاقوامی خلائی اسٹیشن پر اترنے کے بعد وہاں بائیالوجی، فزکس ، ٹیکنالوجی ، زمین کے مشاہدے اور تعلیم سے متعلق تجربات میں حصہ لیں گے۔
XS
SM
MD
LG