رسائی کے لنکس

سپین: گوانتاناموبے کے پانچ قیدی قبول کرنے پر رضامندی


سپین: گوانتاناموبے کے پانچ قیدی قبول کرنے پر رضامندی

سپین: گوانتاناموبے کے پانچ قیدی قبول کرنے پر رضامندی

سپین نے کہاہے کہ وہ کیوبا میں واقع گوانتاناموبے کےامریکی فوجی حراستی مرکز کےپانچ قیدی قبول کرنے کےلیے تیار ہے۔

سپین کے وزیر خارجہ مگوئیل اینجل ماریٹنوز نے پیر کے روز میڈرڈ میں نامہ نگاروں سے گفتگو کرتے ہوئے قیدیوں کی قومیتوں کے بارے میں کچھ نہیں بتایا۔

ہسپانوی حکومت نے گذشتہ ماہ کہا تھا کہ وہ دو قیدی اپنے ملک میں قبول کرے گی، ایک یمن اورایک فلسطین سے تعلق رکھنے والا قیدی۔

اوباما انتظامیہ گوانتاناموبے کے حراستی مرکز کو بند کرنا چاہتی ہے اور وہ ایسے ملک تلاش کرنے کی کوشش کررہی ہے جو ان قیدیوں کو اپنے ملک میں رکھ سکیں، جن پر امریکہ مقدمہ چلانے کا ارادہ نہیں رکھتا۔

XS
SM
MD
LG