رسائی کے لنکس

اسپین کی شہزادی کو مقدمے کا سامنا کرنا پڑے گا


فائل فوٹو
فائل فوٹو

پیر کو سنایا جانے والا فیصلہ چار سال کی تحقیق کے بعد دیا گیا ہے جسے اسپین کے شاہی خاندان کے لیے دھچکا قرار دیا جا رہا ہے۔

اسپین کی ایک عدالت کے جج نے شہزادی کرسٹینا پر ٹیکس فراڈ کے دو الزامات کے تحت مقدمہ چلانے کا حکم دیا ہے۔

پیر کو سنایا جانے والا فیصلہ چار سال کی تحقیق کے بعد دیا گیا ہے جسے اسپین کے شاہی خاندان کے لیے دھچکا قرار دیا جا رہا ہے۔

اس مقدمے میں کرسٹینا کے شوہر، جو ہینڈ بال کے سابق کھلاڑی ہیں، پر بھی الزامات ہیں کہ انھوں نے ایک غیر منافع بخش تنظیم کے ذریعے مبینہ طور پر لاکھوں ڈالر کا خرد برد کیا۔

جج ہوسےکاسترو نے پیر کو کہا کہ اس جوڑے اور دوسرے 15 افراد کو مقدمے کا سامنا کرنا پڑے گا۔

اس مقدمے کی وجہ سے سابق بادشاہ ہوان کارلوس کو جون میں کرسٹینا کے بھائی فلیپ کے حق میں تخت سے دست بردار ہونا پڑا، نئے بادشاہ نے قانونی اصلاحات کرنے کا وعدہ کیا ہے۔

XS
SM
MD
LG