رسائی کے لنکس

سپین کے بادشاہ کی صدر اوباما سے ملاقات


صدر اوباما
صدر اوباما


سپین کے بادشاہ، جوان کارلوس، جو اِن دِنوں امریکہ کے دورے پر ہیں، بدھ کے روز وائیٹ ہاؤس میں صدر براک اوباما سے ملاقات کی۔

اِس موقعے پر صدر اوبامہ نے سپین کے حکمراں کو وائیٹ ہاؤس میں ظہرانہ دیا، جِس موقعے پر وزیرِ خارجہ ہلری کلنٹن اور قومی سلامتی کے مشیر جنرل جونز کے علاوہ اسپین کے وزیر خارجہ موراٹینوس بھی شریک ہوئے۔

وائیٹ ہاؤس کے پریس سیکریٹری کی جانب سے جاری ہونے والے بیان کے مطابق، ملاقات میں دونوں ملکوں کے سربراہان نے امریکہ اور اسپین کے عوام کے مضبوط رشتوں کا ذکر کیا۔

امریکی صدر نے بادشاہ کارلوس کے امریکہ کے ساتھ طویل تاریخی دوستانہ تعلقات کی ستائش کی ۔ اُنھوں نے سپین کے ساتھ امریکہ کی شراکت داری کو مضبوط کرنے میں دل چسپی لینے کی نشاندہی کی، جب کہ دونوں ممالک مشترکہ چیلنجوں سے نبرد آزما ہیں، جِن میں عالمی معیشت، آب و ہوا کی تبدیلی، دہشت گردی اور افغانستان کے معاملات شامل ہیں۔

ملاقات کے دوران، دونوں سربراہانِ مملکت نے مشرقِ وسطیٰ کی صورتِ حال کے ساتھ ساتھ لاطینی امریکہ اور بحرہ اوقیانوس کے کیریبین جزائر سے متعلق اہم معاملات پر بات کی، جِن میں کیوبا اور ہیٹی میں جاری امدادی کام شامل ہے۔

XS
SM
MD
LG