رسائی کے لنکس

اسپین: ریل حادثے میں 77 ہلاک


ٹی وی پر دکھائے جانے والے مناظر میں جائے حادثہ سے دھواں اٹھتا ہوا دکھایا جا رہا ہے کہ جب کہ ریل گاڑی کے ملبے کے قریب کمبلوں میں لپٹی لاشیں رکھیں ہیں۔

اسپین کے شمال میں ایک مسافر بردار ریل گاڑی کے حادثے میں کم از کم 77 افراد ہلاک اور 140 سے زائد زخمی ہو گئے۔

حکام نے بتایا ہے کہ بدھ کو دیر گئے یہ ریل گاڑی سینتیاگو ڈی کو مپوسٹیلا شہر کے قریب پٹڑی سے اتر گئی۔

ٹی وی پر دکھائے جانے والے مناظر میں جائے حادثہ سے دھواں اٹھتا ہوا دکھایا جا رہا ہے کہ جب کہ ریل گاڑی کے ملبے کے قریب کمبلوں میں لپٹی لاشیں رکھیں ہیں۔

یہ ریل گاڑی میڈرڈ سے شمال مغربی شہر فیرول جارہی تھی اور اسے کے مسافروں کی اکثریت نے اس علاقے میں سینٹ جیمز کے احترام میں ایک تقریب میں شرکت کرنا تھی۔

اسپین کے علاقے گالیسیا میں لوگ اس جشن کی تیاریاں کر رہے تھے تاہم اب یہ تقریبات منسوخ کر دی گئی ہیں۔

جائے وقوع پر امدادی کارکنوں کے علاوہ تفتیش کار بھی موجود ہیں جو اس واقعے کے اسباب جاننے کی کوشش کر رہے ہیں۔

اسپین میں گزشتہ چالیس برسوں کے دوران یہ ریل کا بدترین حادثہ ہے۔
XS
SM
MD
LG