رسائی کے لنکس

شام میں اسپین کے دو مغوی صحافی بازیاب


فائل فوٹو

فائل فوٹو

ان دونوں کو گزشتہ ستمبر میں القاعدہ سے منسلک گروپ ’’اسلامک ریاست ہائے عراق و شام‘‘ نے اغوا کر لیا تھا۔

اسپین کے ایک اخبار نے کہا ہے کہ شام میں اس کے دو مغوی صحافیوں کو رہا کر دیا گیا ہے۔

’ایل منڈو‘ نے اتوار کو خبر دی کہ اس کے صحافی ہاویئراسپیونسا اور فوٹوگرافر رچرڈ ویلانوا اب ترکی میں ہیں۔

ان دونوں کو گزشتہ ستمبر میں القاعدہ سے منسلک گروپ ’’اسلامک ریاست ہائے عراق و شام‘‘ نے اغوا کر لیا تھا۔

صحافیوں کی صحت اور ان کی رہائی سے متعلق مزید تفصیلات جاری نہیں کی گئی ہیں۔

نیویارک میں قائم صحافیوں کے حقوق کی تنظیم ’’کمیٹی ٹو پروٹیکٹ جنرلسٹس‘‘ نے رواں ماہ کے اوائل میں کہا تھا کہ شام دنیا میں صحافیوں کے لیے سب سے زیادہ خطرناک ملک ہے۔
XS
SM
MD
LG