رسائی کے لنکس

اظہار کاظمی کی یاد میں ۔۔۔


سید اظہار کاظمی اردو براڈ کاسٹنگ کی تاریخ میں ایک منفرد اور ممتاز مقام رکھتے تھے۔ انہوں نے اپنی فنی، ادبی اور تخلیقی زندگی کے سفر کا آغاز ریڈیو پاکستان سے 1950ء میں کیا۔ اس سے قبل وہ لکھنؤ میں رہائش پذیر تھے۔

پاکستان میں براڈکاسٹنگ کی دنیا کا ایک بڑا نام کل شب ہم سے جدا ہو کر ان راہوں پر چلا گیا جہاں سے کوئی واپس نہیں آتا۔ ہم بات کر رہے ہیں جناب سید اظہار کاظمی کی، جو طویل علالت کے بعد جمعے کی رات امریکی ریاست ورجینیا کے شہر سپرنگ فیلڈ میں اپنے خالق ِ حقیقی سے جا ملے۔

سید اظہار کاظمی اردو براڈ کاسٹنگ کی تاریخ کی ایک عہد ساز شخصیت تھے۔ انہوں نے اپنی فنی، ادبی اور تخلیقی زندگی کے سفر کا آغاز ریڈیو پاکستان سے 1950ء میں کیا۔ اس سے قبل وہ لکھنؤ میں رہائش پذیر تھے۔

وہ پاکستان میں لاہور سمیت مختلف ریڈیو اسٹیشنوں پر بطور اسٹیشن ڈائریکٹر تعینات رہے۔ ان کا شمار اپنے دور کے جید براڈ کاسٹرز میں کیا جاتا ہے جنہوں نے ریڈیو پروگرامنگ کو ایک نیا انداز اور دوام بخشا۔


اظہار کاظمی نے ریڈیو پاکستان کے تربیتی ادارے ’پاکستان براڈ کاسٹنگ اکیڈیمی‘ کے پرنسپل کے طور پر بھی اپنی خدمات سر انجام دیں۔ ان سے براڈ کاسٹنگ کی تربیت حاصل کرنے والے متعدد براڈ کاسٹرز آج بھی ریڈیو پاکستان کے اس سنہری دور اور اظہار کاظمی صاحب کی خدمات کا دم بھرتے دکھائی دیتے ہیں اور دنیا بھر میں اظہار کاظمی کو نہایت عزت اور احترام سے یاد کرتے ہیں۔

ان سے تربیت حاصل کرنے والوں میں وائس آف امریکہ میں کام کرنے والے چند براڈ کاسٹرز بھی شامل ہیں۔ ان کی ایک ایسی ہی شاگرد شہناز عزیز نے اظہار صاحب کی یاد میں ایک خصوصی پروگرام پیش کیا جن کا کہنا ہے کہ، ’’اظہار صاحب اپنی ذات میں ایک ادارہ تھے اور ان سے تربیت حاصل کرنا کسی اعزاز سے کم نہیں تھا۔‘‘

اظہار کاظمی کی یاد میں کیے جانے والے خصوصی پروگرام کو اِس آڈیو لنک پر سنا جا سکتا ہے۔


معروف براڈ کاسٹر اظہار کاظمی کی یاد میں ایک پروگرام ۔۔۔
please wait

No media source currently available

0:00 0:55:00 0:00
XS
SM
MD
LG