رسائی کے لنکس

جیمز بانڈ کی نئی فلم ’اسپیکٹر 6‘ نومبر کو ریلیز ہوگی


فلم کی کہانی ایک ایسے مشن کا احاطہ کیے ہوئے ہے جس میں جیمزبانڈ کو ایک خفیہ میسج کے ذریعے ایک ایسی تنظیم کے راز کو افشاں کرنے کا ٹاسک دیا گیا ہے جو انتہائی خطرناک گروہ پر مشتمل اور سنگین جرائم کی مرتکب ہے

کراچی… جیمز بانڈ کی نئی فلم ’اسپیکٹر‘ امریکہ سمیت ملک بھر کے سینماوٴں میں 6 نومبر کو ریلیز ہونے والی ہے۔

جیمز بانڈ کی یہ فلم’007 فرنچائز‘ کی حیثیت سے 24 ویں جبکہ ڈینیل کریگ کے بطور ایم آئی ایجنٹ چوتھی سیریز شمار کی جا رہی ہے۔

دیگر کاسٹ میں مونیکا بیلوشی، ڈینیل گریگ، لی سی ڈوک، کرسٹوفر والز اور اینڈریو اسکاٹ شامل ہیں۔

فلم کی کہانی ایک ایسے مشن کا احاطہ کیے ہوئے ہے جس میں جیمز بانڈ کو ایک خفیہ میسج کے ذریعے ایک ایسی تنظیم کے راز کو افشاں کرنے کا ٹاسک دیا گیا ہے جو انتہائی خطرناک گروہ پر مشتمل اور سنگین جرائم کی مرتکب ہے۔

جیمز بانڈ ایک مشکل ترین مرحلے سے گزر کر جیسے ہی اس تنظیم سے متعلق سچائی حاصل کرکے راز فاش کرنے کا ارادہ کرتا ہے اسے سیکریٹ سروس کو زندہ رکھنے کے لیے ایک سیاسی قوت سے سودے بازی کرنی پڑتی ہے۔

XS
SM
MD
LG