رسائی کے لنکس

ہوبارٹ ٹیسٹ پر آسٹریلیا کی گرفت مضبوط


ہوبارٹ ٹیسٹ پر آسٹریلیا کی گرفت مضبوط
ہوبارٹ ٹیسٹ پر آسٹریلیا کی گرفت مضبوط

آسٹریلیا کے شہر ہوبارٹ میں جاری تیسرا اور آخری کرکٹ ٹیسٹ میچ مکمل طور سے آسٹریلوی ٹیم کی گرفت میں آگیا ہے۔




آسٹریلیا کی پہلی اننگز 519آٹھ کھلاڑی آوٹ کے جواب میں پاکستان کی ٹیم اپنی پہلی اننگز میں 301رن بنا کر آوٹ ہوگئی۔اگرچہ پاکستان کی ٹیم کو فالو آن کا سامنا تھا لیکن آسٹریلین کپتان رِکی پونٹنگ نے پاکستان کو فالو آن نہ کروانے کا فیصلہ کیا۔




ہفتے کو میچ کے تیسرے دِن پاکستان نے اپنی پہلی اننگز دوبارہ شروع کی اور پوری ٹیم 301پر آوٹ ہوئی۔ سلمان بٹ نے 102، شعیب ملک نے 58، عمران فرحت اور عمر گل نے 38-38جب کہ محمد آصف نے 29رن اسکور کیے۔ آسٹریلیا کی طرف سے سائمن کیٹچ نے 34 اور ہورٹز نے 96رن دے کر تین تین کھلاڑیوں کو آوٹ کیا۔




جواب میں آسٹریلیا نے اپنی دوسری اننگز میں کھیل ختم ہونے تک ایک وکٹ کے نقصان پر 59رنز اسکور کیے تھے۔ اِس طرح آسٹریلیا کو پاکستان کے خلاف 277رنز کی برتری حاصل ہے۔ اُس کے نو وکٹ اور دو دن ابھی باقی ہیں۔




دورہٴ نیوزی لینڈ اور آسٹریلیا میں ٹیسٹ سیریز میں ناکامی کے بارے میں پاکستان کے سابق اوپنر شعیب محمد نے اپنے تجزیے میں کہا کہ کھلاڑیوں نے ذمے داری کا مظاہرہ نہیں کیا اور یہی حال انتظامیہ کا بھی ہے۔ ’اگر آپ تینوں کے تینوں ڈپارٹمنٹ میں غلطی پہ غلطی کریں اور ناکامی دکھائیں گے تو جیت کی امید کیسے کر سکتے ہیں؟‘



XS
SM
MD
LG