رسائی کے لنکس

ٹینس: نڈال نے چھٹی بار 'روم ماسٹرز' جیت لیا


رافیل نڈال نے دفاعی چیمپئن نوواک جوکووچ کو شکست دے کر چھٹی مرتبہ 'روم ماسٹرز' کا فائنل جیت لیا ہے۔

گزشتہ ہفتے 'میڈرڈ اوپن' میں شکست کھانے کے بعد ہسپانوی نژاد نڈال پیر کو ہونے والے میچ میں ایک بار پھر اپنے روایتی جارحانہ انداز میں نظر آئے اور عالمی نمبر ایک جوکووچ کو 5-7 اور 3-6 سے شکست دی۔

ایونٹ کو فائنل اتوار کو ہونا تھا جسے بارش کے باعث منسوخ کردیا گیا تھا۔ یاد رہے کہ 'روم ماسٹرز' کے گزشتہ فائنل میں بھی نڈال اور جوکووچ ایک دوسرے کے مدِ مقابل تھے جس میں جوکووچ نے 'اسٹریٹ سیٹ' سے فتح حاصل کی تھی۔

فائنل میں فتح کے بعد نڈال ایک بار پھر عالمی نمبر دو کی پوزیشن پر واپس آجائیں گے جو گزشتہ ہفتے ان سے سوئٹزرلینڈ کے راجر فیڈرر نے چھین لی تھی۔

نڈال کا یہ ریکارڈ 21 واں 'ماسٹر ٹائٹل' ہے۔ اس سے قبل یہ ریکارڈ 20، 20 ٹائٹلز کے ساتھ مشترکہ طور پر راجر فیڈرر اور نڈال کے نام تھا۔ فیڈرر بدستور 20 ٹائٹلز کے ساتھ اب دوسرے نمبر پر ہیں۔

XS
SM
MD
LG