رسائی کے لنکس

نسیم حمید، اِنڈور مقابلوں میں حصہ لیں گی

  • سردارخان

جنوبی ایشیا کی تیز ترین خاتون کا اعزاز حاصل کرنے والی نسیم حمید آئندہ ماہ عالمی اِنڈور ایتھلے ٹکس چمپین شپز میں پاکستان کی نمائندگی کریں گی۔

نسیم حمید نےبنگلہ دیش میں منعقدہ حالیہ جنوبی ایشیائی کھیلوں میں 100میٹرز کی دوڑ میں سونے کا تمغہ جیتا تھا۔

عالمی انڈور ایتھلے ٹکس چمپین شپز 12مارچ سے قطر کے شہر دوحہ میں منعقد ہو رہی ہیں۔

اِن مقابلوں میں 100میٹرز کی دوڑ شامل نہیں، لہٰذا، نسیم حمید خواتین کی 60میٹرز کے مقابلے میں شرکت کریں گی۔

سرکاری ذرائع کا کہنا ہے کہ نسیم حمید کی بیرونِ ملک تربیت کا بندوبست کیا جائے گا۔

XS
SM
MD
LG