رسائی کے لنکس

ایکٹرز گلڈ ایوارڈز، ’اسپاٹ لائٹ‘ اور ادریس ایلبا کے نام


آسکر ایوارڈز کی دوڑ میں سرفہرست فلم ’دی ریوننٹ‘ میں مرکزی کردار ادا کرنے والے لیونارڈو ڈی کیپریو کو بہترین اداکاری پر سال کے بہترین اداکار کی ٹرافی کا حقدار قرار دیا گیا

فلمی دنیا کے سب سے باوقار آسکر ایوارڈز بس اب کچھ ہفتے دور ہیں ۔۔ لیکن اس سے قبل لاس اینجلس میں ’اسکرین ایکٹرز گلڈ ایوارڈز‘ منعقد ہوجے جس نے ایوارڈ سیزن کا رنگ کچھ اور بھی جما دیا۔

بائیسویں ’اسکرین ایکٹرز گلڈ ایوارڈز‘ کی شام کا سب سے بڑا، یعنی بہترین فلم کا ایوارڈ فلم”اسپاٹ لائٹ“ نے جیت کر میدان مار لیا۔

سیاہ فام برطانوی اداکار ادریس ایلبا نے پہلی بار دو ایوارڈز اپنے نام کرکے ’ایکٹرز گلڈ ایوارڈز‘ کی تاریخ میں ایک نیا ریکارڈ قائم کیا۔

برطانوی خبر ایجنسی رائٹرز کے مطابق ادریس ایلبا کو بیٹس آف نو نیشن اور لوتھر میں عمدہ اداکاری پر بہترین معاون اداکار کے ایوارڈ سے نوازا گیا۔

ایلیسیا ویکینڈر کو دی ڈینش گرل کے لئے بہترین معاون اداکارہ کے ایوارڈ سے نوازا گیا۔

آسکر ایوارڈز کی دوڑ میں سرفہرست فلم’دی ریوننٹ‘ میں مرکزی کردار ادا کرنے والے لیونارڈو ڈی کیپریو کو بہترین اداکاری پر سال کے بہترین اداکار کی ٹرافی کا حقدار قرار دیا گیا۔

فلم ’روم‘ میں حقیقی اداکاری کرنے پر لارسن نے بہترین اداکارہ کا ایوارڈ اپنے نام کیا۔

ٹی وی کی کیٹگری میں ’اورنج از دا نیو بلیک‘ نے مسلسل دوسرے سال بہترین کامیڈی سیریز کا ایوارڈ جیتا۔

برطانوی ٹی وی سیریز ’ڈاوٴن ٹن ایبی‘ سال کی بہترین ٹی وی سیریز قرار پائی۔

’پولیٹکل تھرلر ہاوٴس آف کارڈز‘ کے لئے کیون اسپیسی کو بہترین ڈرامہ اداکار کی ٹرافی دی گئی۔

’ہوم لینڈ اور گیم آف تھرونز‘ بھی ایوارڈ جیتنے میں کامیاب رہیں۔

XS
SM
MD
LG