رسائی کے لنکس

داؤدی بوہرہ جماعت کے روحانی پیشوا انتقال کر گئے


سیدنا برہان الدین (فائل فوٹو)

سیدنا برہان الدین (فائل فوٹو)

جماعت کے ترجمان اکبر علی نے ذرائع ابلاغ کو اپنے روحانی پیشوا کے انتقال کی خبر دیتے ہوئے کہا کہ داؤدی بوہرہ جماعت کے لوگ تین روزہ سوگ منائیں گے۔

داؤدی بوہرہ جماعت کے روحانی پیشوا سیدنا محمد برہان الدین جمعہ کو حرکت قلب بند ہو جانے سے ممبئی میں انتقال کر گئے۔ ان کی عمر 102 سال تھی۔

جماعت کے ترجمان اکبر علی نے ذرائع ابلاغ کو اپنے روحانی پیشوا کے انتقال کی خبر دیتے ہوئے کہا کہ داؤدی بوہرہ جماعت کے لوگ تین روزہ سوگ منائیں گے۔

’’ڈاکٹر سیدنا محمد برہان الدین صاحب آج صبح یوم الجمعہ اپنے خالق حقیقی سے جا ملے، ان کی عمر 102 سال تھی اور اس 102 سالہ علم و عمل سے عبارت ایک زندگی اپنے اختتام کو پہنچی۔‘‘

وہ بوہری کمیونیٹی کے 52 ویں روحانی پیشوا تھے۔

ان کے انتقال کی خبر سنتے ہی پاکستان کے مختلف علاقوں خصوصاً کراچی میں داؤدی بوہرہ سے تعلق رکھنے والے لوگ اپنے جماعت خانوں میں پہنچنا شروع ہو گئے۔
XS
SM
MD
LG