رسائی کے لنکس

سری لنکا: زمانہ جنگ کے ہنگامی قانون کو نرم کرنے کی تجویز


سری لنکا: زمانہ جنگ کے ہنگامی قانون کو نرم کرنے کی تجویز
سری لنکا: زمانہ جنگ کے ہنگامی قانون کو نرم کرنے کی تجویز

سری لنکاکی فوج کے ہا تھوں تامل ٹائیگر باغیوں کی 25 سال پرانی بغاوتکے خاتمے کے تقریباً ایک سال بعد سری لنکا نے زمانہ جنگ کے ہنگامی قانون کو جزوی طور پر واپس لینے کی تجویز پیش کی ہے۔

خارجہ امور کے وزیر نے منگل کے روز پارلیمنٹ میں کہا ہے کہ اس قانون کی بعض شقوں کو نرم کردینا چاہئیے اور اِن شِقوں میں ایسی مطبوعات پر پابندی کی شِق بھی شامل ہے ، جنہیں باغیوں کا پروگنڈا خیال کیا جاتا ہو۔

پارلیمنٹ کے ارکان مجوزہ ترمیم پر بدھ کے روز ووٹنگ کریں گے۔

تامل باغیوں کے خلاف جنگ کے دوران ہنگامی قوانین نے حکام کو لوگوں کو گرفتار کرنے اور حراست میں رکھنے کے وسیع اختیارات دے دیے تھے۔ناقدین کا کہنا ہے کہ حکومت نے زمانہ جنگ کے قانون کو ذرائع ابلاغ کو کنٹرول کرنے کے لیے استعمال کیا۔

منگل کے روز ہی امریکی سفارت خانے نے سری لنکا کے اُس تامل صحافی کو معاف کردینے کے فیصلے کا خیر مقدم کیا ہے، جسے ہنگامی قانون کے تحت سزا سُنائى گئى تھی۔

جے ایس تِسائى نیاگم کو ایسے مضامین لکھنے پر ، جن میں تامل ٹائیگر باغیوں کے خلاف حکومت کی فوجی کارروائى پر نکتہ چینی کی گئى تھی، 20 سال قید بامشقّت کی سزا دی گئى تھی۔

XS
SM
MD
LG