رسائی کے لنکس

سری لنکا: فضائیہ کا طیارہ گر کر تباہ، کم از کم چار افراد ہلاک


فائل فوٹو

فائل فوٹو

فضائیہ کے حکام کے مطابق یہ حادثہ جمعہ کی صبح اوتھروگیریا میں خراب موسم کی وجہ سے پیش آیا۔

سری لنکا کے دارالحکومت کولمبو کے قریب فضائیہ کا ایک طیارہ گر کر تباہ ہونے سے کم از کم چار افراد ہلاک اور ایک زخمی ہو گیا۔

فضائیہ کے حکام کے مطابق یہ حادثہ جمعہ کی صبح اوتھروگیریا میں خراب موسم کی وجہ سے پیش آیا۔

جائے حادثے سے چار لاشوں کو نکالا جا چکا ہے جب کہ ایک زخمی کو اسپتال منتقل کر دیا گیا۔

جس جگہ طیارہ گرا وہاں زمین پر کسی جانی نقصان کی اطلاع موصول نہیں ہوئی۔

اس طیارے کو کولمبو کے قریب ہی ایک ایئر پورٹ پر اترنا تھا لیکن حکام کے بقول پائلٹ کی طرف سے یہ پیغام موصول ہوا تھا کہ اسے رن وے کا تعین کرنے میں مشکل پیش آ رہی تھی۔

اس سے قبل 2011ء میں سری لنکا کے مغربی ضلع گمپاہا میں دو لڑاکا طیاروں کے آپس میں ٹکرانے سے ایک پائلٹ ہلاک ہو گیا تھا۔

XS
SM
MD
LG