رسائی کے لنکس

سری لنکا میں 16 تامل تنظیموں پر پابندی


صدر مہندا راجا پاکسا
صدر مہندا راجا پاکسا

بدھ کو ایک بیان میں کہا گیا کہ سری لنکا کے وزیر خارجہ جی ایل پیریس نے 16 تامل گروپوں پر پابندی عائد کرنے کے حکم نامے پر دستخط کیے۔

سری لنکا کی حکومت نے ملک سے باہر قائم 16 تامل باغی گروپوں پر پابندی عائد کر دی ہے۔ ان گروپوں پر دہشت گردی میں ملوث اور اس کی حمایت کا الزام ہے۔

یہ تمام گروپ آزاد 'تامل ریاست' کے حامی ہیں۔

بدھ کو ایک بیان میں کہا گیا کہ سری لنکا کے وزیر خارجہ جی ایل پیریس نے 16 تامل گروپوں پر پابندی عائد کرنے کے حکم نامے پر دستخط کیے۔ یہ تنظیمیں امریکہ، کینیڈا، آسٹریلیا، برطانیہ اور ناروے میں کام کر رہے ہیں۔

بیان میں کہا گیا کہ ان تمام گروپوں کے اثاثے اس وقت تک منجمد کر دیئے گئے ہیں جب تک کہ ان کا نام فہرست سے نکال نہیں دیا جاتا ہے۔

سری لنکا کی حکومت کا موقف ہے کہ یہ پابندی اقوام متحدہ کی سلامتی کونسل کی قرار داد نمبر 1373 کے تحت لگائی گئی ہے، جو دہشت گردوں کی مالی معاونت روکنے اور اُن کا قلع قمع کرنے کا احاطہ کرتی ہے۔

تامل گروپوں کی تنظیم 'تامل ٹائیگرز' طویل عرصے تک سری لنکا میں علیحدگی کی جنگ میں مصروف رہی اور فوجی کارروائی کے بعد اس گروپ کی طاقت کو ختم کر دیا گیا۔

اقوام متحدہ نے گزشتہ ہفتے ہی جنگ کے آخری سالوں میں سری لنکا کی سکیورٹی فورسز کی طرف سے جنگی جرائم اور قتل عام کے الزامات کی بین الاقوامی تحقیقات کروانے کی منظوری دی تھی۔

سری لنکا کی حکومت نے تحقیقات کو یک طرفہ اور سیاسی وجوہات پر مبنی قرار دیتے ہوئے مسترد کیا ہے۔
XS
SM
MD
LG