رسائی کے لنکس

جے وردھنے کا ٹیسٹ کرکٹ سے ریٹائرمنٹ کا فیصلہ


(فائل فوٹو)

(فائل فوٹو)

سری لنکا کے سابق کپتان کا کہنا تھا کہ یہ فیصلہ آسان نہیں تھا لیکن میرے خیال کے مطابق اس فیصلے کا یہی درست وقت تھا۔

سری لنکا کے سابق کپتان مہیلا جے وردھنے نے ٹیسٹ کرکٹ سے ریٹائرمنٹ کا اعلان کر دیا ہے۔

پیر کو جاری ہونے والے سری لنکن کرکٹ بورڈ کے اعلامیے کے مطابق بلے باز جے وردھنے نے پاکستان اور جنوبی افریقہ کے خلاف ہونے والی ٹیسٹ سیریز کے بعد ریٹائرمنٹ لینے کی خواہش کا اظہار کیا۔

مہیلا جے وردھنے ٹیسٹ سے ریٹائرمنٹ کے باوجود ایک روزہ بین الاقوامی میچ کھیلتے رہیں گے۔

سری لنکا کے سابق کپتان کا کہنا تھا کہ یہ فیصلہ آسان نہیں تھا لیکن میرے خیال کے مطابق اس فیصلے کا یہی درست وقت تھا۔

جے وردھنے نے اُس وقت ٹی ٹوئنٹی کرکٹ سے ریٹائرمنٹ لے لی تھی جب سری لنکا کی ٹیم نے رواں سال ٹی ٹوئنٹی کا عالمی کپ جیتا تھا۔

37 سالہ جے وردھنے نے 145 ٹیسٹ میچوں میں 50 سے زائد اوسط سے 11493 رنز بنائے ہیں۔

XS
SM
MD
LG