رسائی کے لنکس

پہلا ون ڈے: سری لنکا کے ہاتھوں جنوبی افریقہ کو شکست


فائل
فائل

سری لنکا کی اننگز کی خاص بات کما سنگاکارا کی جارحانہ بلے بازی رہی جنہوں نے 130 گیندوں پر 169 رنز بنائے۔ ان کے اس اسکور میں چھ چھکے اور 18 چوکے بھی شامل تھے۔

سری لنکا نے پہلے ایک روزہ بین الاقوامی میچ میں مہمان جنوبی افریقہ کو 180 رنز سے شکست دے کر پانچ میچوں کی سیریز میں ایک، صفر کی برتری حاصل کرلی ہے۔

ہفتے کو کولمبو میں کھیلے جانے والے میچ میں جنوبی افریقہ نے ٹاس جیت کر سری لنکا کو پہلے بیٹنگ کی دعوت دی تھی جس پر میزبان ٹیم نے مقررہ 50 اوورز میں 5 وکٹوں کے نقصان پر 320 رنز بنائے۔

سری لنکا کی اننگز کی خاص بات کما سنگاکارا کی جارحانہ بلے بازی رہی جنہوں نے 130 گیندوں پر 169 رنز بنائے۔ ان کے اس اسکور میں چھ چھکے اور 18 چوکے بھی شامل تھے۔

اوپل تھرنگا نے 43 اور جیا وردھنے نے 42 رنز بنا کر مہمان ٹیم کو ایک اچھا ہدف دینا ممکن بنایا۔

جواباً جنوبی افریقہ نے 321 رنز کے ہدف کا تعاقب شروع کیا تو اس کی بیٹنگ لائن سری لنکن بالرز کے سامنے ریت کی دیوار ثابت ہوئی۔

پروٹیز کی وکٹیں گرنے کا سلسلہ پہلی گیند سے ہی شروع ہوگیا تھا اور پوری ٹیم 32 ویں اوور میں صرف 140 رنز بنا کر پویلین لوٹ گئی۔

سری لنکا کی جانب سے تھیسارا پریرا اور رنگانا ہیراتھ نے 3، 3 کھلاڑیوں کو آئوٹ کیا جب کہ تلکا رتنے دلشان نے 2 وکٹیں حاصل کیں۔

سیریز کا دوسرا میچ منگل کو کولمبو میں ہی کھیلا جائے گا۔
XS
SM
MD
LG