رسائی کے لنکس

سری لنکا: سابق فوجی سربراہ کا کورٹ مارشل


سری لنکا نے فوج کے سابق سربراہ سرتھ فان سیکا کے خلاف کورٹ مارشل کی کارروائی شروع کر دی ہے۔ فان سیکا جنوری میں صدارتی انتخاب ہار گئے تھے۔

خبر رساں اداروں نے بتایا ہے کہ فان سیکا منگل کے روز کولمبو میں بحریہ کے ہیڈکوارٹر میں تین رکنی پینل کے سامنے پیش ہوئے۔ ان پر غداری کا مقدمہ چلایا جا رہا ہے۔

سابق جنرل پر الزام ہے کہ انھوں نے فوج میں رہتے ہوئے سیاسی سرگرمیوں میں شرکت کی اور فوجی ساز و سامان خریدتے ہوئے قواعد کی خلاف ورزی کی۔

فان سیکا نے الزامات کی صحت سے انکار کیا ہے اور کہا ہے کہ ان پر مقدمے کا مقصد انھیں اگلے مہینے ہوئے والے پارلیمانی انتخابات میں حصہ لینے سے روکنا ہے۔

فان سیکا اور سری لنکا کے صدر مہندرا راجا پاکسا نے مل کر علیٰحدگی پسند تامل باغیوں کو شکست دی تھی۔

XS
SM
MD
LG