رسائی کے لنکس

سری لنکاالیکشن میں دھاندلی کے الزامات کی چھان بین کرے: امریکہ


سری لنکاالیکشن میں دھاندلی کے الزامات کی چھان بین کرے: امریکہ
سری لنکاالیکشن میں دھاندلی کے الزامات کی چھان بین کرے: امریکہ

ہارنے والے تمام اُمیدواروں اور انتخابی مہم سے وابستہ کارکنوں کے تحفظ کو یقینی بنائیں: امریکہ

امریکہ نے سری لنکا کے صدر مہندا راجاپاکسے کو دوبارہ صدر منتخب ہونے پر مبارک باد دی ہے۔ لیکن ساتھ ہی سری لنکا کے حکام پر زور دیا ہے کہ وہ الیکشن میں دھاندلیوں کے الزامات کی چھان بین کرائیں۔


کولمبو میں جمعرات کے روز امریکی سفارت خانے سے جاری کردہ ایک بیان میں کہا گیا ہے کہ امریکہ، حکام سے یہ مطالبہ بھی کررہا ہے کہ وہ ہارنے والے تمام اُمیدواروں اور انتخابی مہم سے وابستہ کارکنوں کے تحفظ کو یقینی بنائیں۔


سری لنکا کے الیکشن کمیشن نے بدھ روز صدر راجا پاکسے کو، کئى عشروں بعد ملک میں زمانہ امن کے دروان پہلے صدارتی انتخاب میں کامیاب قرار دے دیا تھا۔

کمیشن نے کہا ہے کہ مسٹر راجا پاکسے نے منگل کے روز پولنگ میں تقریباً 58 فیصد ووٹ حاصل کیے جو صدر کے اصل حریف اور فوج کے سابق سربراہ سرتھ فان سیکا کو ملنے والے ووٹوں سے 17 فیصد زیادہ ہیں۔

فوج کے سابق کمانڈر نے اپنی شکست تسلیم کرنے سے انکار کردیا ہے اور اُن کا دعویٰ ہے کہ ووٹنگ میں جعل سازی کی گئى تھی۔


بدعنوانیوں کے خلاف کام کرنے والے تنظیم ٹرانس پیرینسی انٹر نیشنل کی ترجمان رُخشانہ نانایکّرا نے کہا ہے کہ مسٹر فان سیکا کو اپنے الزامات کے حق میں کوئى ثبوت فراہم کرنے کی ضرورت ہے۔

XS
SM
MD
LG