رسائی کے لنکس

سری لنکا حزبِ اختلاف: حکمران پارٹی الیکشن سے پہلے مار دھاڑ کا منصوبہ بنا رہی ہے


سری لنکا حزبِ اختلاف: حکمران پارٹی الیکشن سے پہلے مار دھاڑ کا منصوبہ بنا رہی ہے
سری لنکا حزبِ اختلاف: حکمران پارٹی الیکشن سے پہلے مار دھاڑ کا منصوبہ بنا رہی ہے


سری لنکا میں حزبِ اختلاف کے اصل اُمیدوار نے برسرِ اقتدار پارٹی پر الزام عائد کیا ہے کہ وہ اگلے ہفتے صدارتی انتخاب کے دوران ووٹروں کو پولنگ سٹیشنوں سے دُور رکھنے کے لیے تشدّد کو ہوا دینے کا منصوبہ بنا رہی ہے۔

سری لنکا کی فوج کے سابق سربراہ سرتھ فان سیکا نے ہفتے کے روز کہا ہے کہ برسرِ اقتدار پارٹی تشدّد بھڑکانا چاہتی ہے تاکہ لوگ ووٹ ڈالنے کے لیے گھروں سے باہر نہ نکل سکیں۔ انہوں نے برسرِ اقتدار پارٹی پر یہ الزام بھی عائد کیا ہے کہ وہ منگل کے روز پولنگ میں ووٹروں کی تعداد کو گھٹانے میں اپنی کامیابی صورت میں فراڈ کے ذریعے الیکشن جیتنے کا منصوبہ تیار کر رہی ہے۔

حکومت نے فان سیکا کے ان الزامات کی تردید کی ہے۔

یہ الیکشن ربع صدی سے زیادہ عرصے تک ملک کی خانہ جنگی میں تامل ٹائیگر باغیوں کی شکست کے بعد ملک میں پہلا صدارتی انتخاب ہے۔ حالیہ ہفتوں میں انتخابی مہم کے دوران تشدّد کے واقعات میں کم سے کم چار افراد ہلاک ہوئے ہیں۔

سری لنکا کی پولیس نے کہا ہے کہ انتخابی مہم کی تمام سرگرمیوں کو ہفتے کی رات لازماً ختم ہو جانا چاہئیے۔

XS
SM
MD
LG