رسائی کے لنکس

سری لنکا: فوج کے سابق سربراہ پارلیمانی الیکشن لڑیں گے


جنرل سرتھ فان سیکا
جنرل سرتھ فان سیکا

غدّاری کے الزامات کے تحت زیرِ حراست ، سری لنکا کی فوج کے سابق سربراہ نے کہا ہے کہ وہ آٹھ اپریل کے پارلیمانی انتخابات میں بحیثیت اُمیدوار حصّہ لیں گے۔

جنرل سرتھ فان سیکا کے سیاسی حامیوں نے کہا ہے کہ وہ ڈیمو کریٹک نیشنل الائنس نامی اتحاد کی نمائندگی کرتے ہوئے کولمبو کی ایک پارلیمانی نشست کے لیے الیکشن لڑیں گے۔یہ اتحاد اُن پارٹیوں پر مشتمل ہے جو صدر مہندا راجاپاسکے کی مخالف ہیں۔

صدر اور جنرل پچھلے سال تامل ٹائیگر باغیوں کے خلاف جنگ کے آخری مرحلے تک باہم اتحادی تھے اور مل کر کام کرتے رہے تھے۔ لیکن جنرل فان سیکا نے بعد میں صدر کے خلاف الیکشن لڑنے کے لیے فوج سے استعفیٰ دے دیا۔جنرل فان سیکا کو شکست ہوگئى تھی ، لیکن انہوں نے انتخابی نتائج کو تسلیم نہیں کیا۔

حکام نے انہیں حال ہی میں حکومت کی مخالف قوتوں کے ساتھ مل کر کام کرنے کے الزامات کے تحت گرفتار کرلیا تھا۔ وہ الزامات کو ردّ کرتے ہیں۔

XS
SM
MD
LG