رسائی کے لنکس

سری لنکا: مزوروں کے حق میں بودھ بھکشوؤں کا مظاہرہ


سری لنکا: مزوروں کے حق میں بودھ بھکشوؤں کا مظاہرہ
سری لنکا: مزوروں کے حق میں بودھ بھکشوؤں کا مظاہرہ

جمعے کے روز سری لنکا کے سینکڑوں بودھ بھکشوؤں نے مزدوروں کے ساتھ اظہار یک جہتی کے لیے دارالحکومت کولمبو کی سڑکوں پر مظاہرہ کیا۔ مزدور پنشن قوانین میں مجوزہ سرکاری تبدیلوں کے خلاف احتجاج کررہے ہیں۔

بھکشوؤں نے سری لنکا کے صدر مہندرا راجاپاکسا کی رہائش گاہ تک جلوس نکالا۔ انہوں نے پلے کارڈ اور بینر اٹھائے ہوئے تھے اوروہ اس ہفتے حکومت کی جانب سے مظاہرین کی پکڑ دھکڑ کے خلاف نعرے لگارہے تھے۔

پیر کے روز کولمبو میں فری ٹریڈ زون کے باہر مزور یونین کے مظاہرے میں شامل افراد اور پولیس کے درمیان جھڑپیں ہوئیں ۔ مظاہرین نے پولیس پر پتھراؤ کیا جنہوں نے جواباً ان پر اصلی گولیاں چلائیں اور آنسوگیس کے گولے پھینکے۔ان جھڑپوں میں کم ازکم دوسو افراد زخمی جب کہ ایک ہلاک ہوگیاتھا۔

جمعرات کے روز سری لنکا کی پولیس کے سربراہ نے پرتشدد پکڑدھکڑ کی ذمہ داری قبول کرتے ہوئے اپنے عہدے سے استعفی ٰ دے دیا تھا۔

لیبر یونینز کا کہناہے کہ حکومت کی جانب سےپیش کی جانے والی پنشن تجاویز سے نجی شعبے کے کارکنوں کو نقصان پہنچے گا۔ مظاہروں کے بعد حکومت نے پنشن اصلاحات کا منصوبہ مؤخر کردیا تھا۔

XS
SM
MD
LG