رسائی کے لنکس

سری لنکا: دو انتخابی حلقوں میں دوبارہ پولنگ


سری لنکا کے دو ایسے انتخابی حلقوں میں، جہاں فراڈ کی وجہ سے آٹھ اپریل کے الیکشن کو منسوخ کردیا گیا تھا، منگل کے روز لوگوں کو اپنے پارلیمانی نمائیندے چُننے کا دوسری بار موقع ملا۔

الیکشن سے متعلق عہدے داروں نے کہا ہے کہ دوبارہ ووٹ ڈالنے کے لیے نَوالا پِیٹیاکے حلقے میں تقریباً 50 ہزار لوگوں نےاور ٹرنکو مالی میں تقریباً1000 لوگوں نے اپنے نام رجسٹر کرائے تھے۔

دوسری پولنگ کے نتائج اور عام انتخابات کے حتمی نتائج کا اعلان توقع ہے کہ بدھ کے روز کیا جائے گا۔اور نئى پارلیمنٹ کا پہلا اجلاس جمعرات کے روز شروع ہوگا۔

انسانی حقوق کی تنظیم ایمنسٹی انٹرنیشنل نے خانہ جنگی کے بعد پہلی پارلیمنٹ کا اجلاس شروع ہونے سے پہلے منگل کے روز منتخب عہدے داروں سے مطالبہ کیا ہے کہ وہ اُن ہنگامی قوانین کو ختم کردیں ، جو ملک میں خانہ جنگی شروع ہونے کے بعد سے نافذ ہیں۔

تنظیم نے کہا ہے کہ یہ ہنگامی قوانین عشروں تک انسانی حقوق کی خلاف ورزیوں کی اجازت دیتے رہے ہیں۔

XS
SM
MD
LG