رسائی کے لنکس

سری لنکا: چوری چھپے آسٹریلیا جانے کی کوشش پر 40 افراد گرفتار


چوری چھپے آسٹریلیا جانے کی کوشش کرنے والے افراد کولمبو کے پولیس اسٹیشن میں
چوری چھپے آسٹریلیا جانے کی کوشش کرنے والے افراد کولمبو کے پولیس اسٹیشن میں

پولیس کا کہناہے کہ یہ گرفتاریاں جمعرات کو رات گئے اس وقت کی گئیں جب وہ دو چھوٹی کشتیوں پر سوار ہورہے تھے

سری لنکا کی پولیس نے ایک خاتون اور دوبچوں سمیت 40 افراد کو گرفتار کیا ہے جو غیر قانونی طورپر آسٹریلیا جانے کی کوشش کررہے تھے۔

پولیس کا کہناہے کہ یہ گرفتاریاں جمعرات کو رات گئے اس وقت کی گئیں جب مذکورہ افراد دو چھوٹی کشتیوں پر سوار ہورہے تھے۔

عہدے داروں کا کہناہے کہ گرفتار کیے گئے افرادامکانی طور پر انسانی اسمگلنگ کا نشانہ بن رہے تھے۔

یہ گرفتاریاں ایک ایسے وقت میں کی گئیں ہیں جب حالیہ دنوں میں لوگوں کو غیر قانونی طور پر آسٹریلیا لے جانےوالی دو کشتیاں کھلے سمندر میں الٹ جانے سے 90 سے زیادہ افراد ہلاک ہوچکے ہیں۔

کشتیاں ڈوبنے کے حادثات نے آسٹریلیا میں یہ بحث چھیڑ دی ہے کہ کس طرح سیاسی پناہ کے متلاشی ہزاروں افراد خطرناک سفر کرکے ہرسال چوری چھپے آسڑیلیا کی سرحدوں میں داخل ہونے میں کامیاب ہوجاتے ہیں ۔ اور اکثر اوقات وہ ایسی کشتیوں پر سفر کرتے ہیں جن کی حالت ناگفتہ بہ ہوتی ہے۔
XS
SM
MD
LG