رسائی کے لنکس

سری لنکا: صدر پر انتخابی مہم میں سرکاری وسائل استعمال کرنے کا الزام


سری لنکا: صدر پر انتخابی مہم میں سرکاری وسائل استعمال کرنے کا الزام
سری لنکا: صدر پر انتخابی مہم میں سرکاری وسائل استعمال کرنے کا الزام

ایک سروے کیا ہے جس سے پتا چلتا ہے کہ سرکاری ملکیت کے دو ٹیلی ویژن سٹیشنوں رُوپا واہینی اور آئى ٹی این نے اپنی نشر ہونے والی خبروں کا 98 فیصد وقت صدر راجامہندا پاکسے اور اُن کے حامیوں کو دیا: رپورٹرز وِد آؤٹ باڈرز

صحافیوں کے حقوق کی ایک تنظیم نے سری لنکا کے صدر پر الزام عائد کیا ہے کہ وہ دوسری معیادِ صدارت کے لیے اپنی انتخابی مہم میں سرکاری ملکیت کے ذرائع ابلاغ اور حکومت کے وسائل کو استعمال کررہے ہیں۔

رپورٹرز وِدآؤٹ بارڈرز نے کہا ہے کہ اُس نے حال ہی میں ایک سروے کیا ہے جس سے پتا چلتا ہے کہ سرکاری ملکیت کے دو ٹیلی ویژن سٹیشنوں رُوپا واہینی اور آئى ٹی این نے اپنی نشر ہونے والی خبروں کا 98 فیصد وقت صدر راجامہندا پاکسے اور اُن کے حامیوں کو دیا۔

تنظیم نے جمعرات کے روز ایک بیان میں کہا ہے کہ


“ ٹیلی ویژن پر پروپاگنڈے سے کان پھٹے جارہے ہیں”۔

صدر کو 26جنوری کو ہونے والے الیکشن میں اپنے اصل حریف، فوج کے سابق سربراہ سرتھ فان سیکا سمیت، 20اُمیدواروں کے چیلنج کا سامنا کرنا ہوگا۔

رپورٹرز وِدآؤٹ بارڈرز نے وزارتِ دفاع پر بھی الزام عائد کیا ہے کہ وہ جنرل فان سیکا کے خلاف مہم چلانے کے لیے کھلم کھلا اپنی وَیب سائٹ استعمال کررہی ہے اور دیواروں پر صدر کے انتخابی پوسٹر چسپاں کرنے کے لیے اپنے فوجیوں سے کام لے رہی ہے۔

صحافیوں کی تنظیم کے ان الزامات سے ایک دن پہلے اقوامِ متحدہ کے سیکریٹری جنرل بان گی مون نے ایک بیان جاری کرتے ہوئے اُس ملک میں بڑھتے ہوئے سیاسی پر تشویش کا اظہار کیا تھا۔

XS
SM
MD
LG