رسائی کے لنکس

سری لنکا کے جنرل کو سیاست میں حصہ لینے پر سزا


جنرل فونسیکا (فائل فوٹو)
جنرل فونسیکا (فائل فوٹو)

سری لنکا کے سابق فوجی سربراہ جنرل سارتھ فانسیکا پر دوران ملازمت سیاست میں حصہ لینے کا جرم ثابت ہونے کے بعد ان کو بغیر کسی اعزاز کے فوج سے برطرف کرنے کی سزا سنائی گئی ہے۔

ایک فوجی عدالت میں سنائی گئی اس سزا پر عمل درآمد کے لیے صدر مہندا راجا پاکسہ کی منظوری لازمی ہے۔

جنرل سارتھ فانسیکا کی سربراہی میں سری لنکا کی فوج نے گذشتہ برس تقریباً 25 برس جاری رہنے والی تامل باغیوں کی عسکری تحریک کو کچلا تھا لیکن رواں سال کے اوائل میں جنرل فانسیکا نے صدر راجہ پاکسہ کے خلاف صدارتی انتخابات میں حصہ لیا تھا۔ فوج نے ان کو آٹھ فروری کو حراست میں لینے کے بعد بحریہ کے ہیڈ کوارٹرمیں نظر بند کر دیا تھا۔

جنرل فانسیکا کے وکیل کا کہنا ہے کہ ان کے موکل کے خلاف عدالتی کارروائی ان کی غیر موجودگی میں کی گئی ہے گو کہ وہ عدالت کو اپنی عدم دستیابی کے بارے میں پہلے ہی آگاہ کر چکے تھے۔

XS
SM
MD
LG