رسائی کے لنکس

فوج نے ہفتے کو طلوع آفتاب سے قبل ایک کارروائی کر کے قیدیوں کے تحویل میں موجود جیل حکام کو چھڑوانے کے بعد حالات پر قابو پایا۔

سری لنکا کے دارلحکومت کولمبو کی ایک جیل میں قیدیوں اور پولیس کے درمیان فائرنگ سے کم از کم 27 افراد ہلاک ہو گئے۔

تفصیلات کے مطابق ویلی کاڈا جیل میں جمعہ کو پولیس کے خصوصی دستے کی ایک ٹیم منیشیات اور غیر قانونی طور پر استعمال ہونے والے موبائل فون کی تلاشی میں مصروف تھی کہ قیدیوں نے ان پر پتھراؤ شروع کر دیا اور بعد ازاں قیدیوں نے جیل حکام کو یرغمال بنا لیا۔

فوج نے ہفتے کو طلوع آفتاب سے قبل ایک کارروائی کر کے قیدیوں کے تحویل میں موجود جیل حکام کو چھڑوانے کے بعد حالات پر قابو پایا۔

پولیس کے ترجمان پریشنتھا جیا کو ڈی نے بتایا کہ فوجی کارروائی سے پہلے پولیس کی خصوصی فورس نے مشتعل قیدیوں پر قابو پانے کے لیے آنسو گیس کا استعمال کیا تھا جس کے جواب میں قیدیوں کی طرف سے فائرنگ کی گئی۔

عینی شاہدین کے بقول پولیس نے جیل کی چھت پر موجود مسلح قیدیوں پر فائرنگ بھی کی۔
جیل خانہ جات کے وزیر چنراسری گجا دیرا نے پارلیمنٹ میں بیان دیتے ہوئے تصدیق کی اس تصادم میں 27 افراد ہلاک ہوئے۔

جیل حکام کے مطابق قیدیوں نے اسحلہ خانے کا دروازہ توڑ کر رائفلیں حاصل کیں۔

دار لحکومت کولمبو کے ایک ہسپتال میں 50 سے زائد زخمی اب بھی زیر علاج ہیں۔

حکام کے مطابق جھڑپوں سے قبل جیل میں موجود لگ بھگ 4500 قیدیوں میں سری لنکا کی جگنجو تنظیم لبریشن ٹائیگرز آف تامل ایلم (ایل ٹی ٹی ای) کے ممبران بھی شامل تھے۔ تاہم ان کے بقول ابھی واضح نہیں ہے کہ کیا ان عسکریت پسند کی اس واقع میں کوئی عمل داری تھی یا نہیں۔
XS
SM
MD
LG