رسائی کے لنکس

مالنگا سری لنکن ٹی ٹوئنٹی ٹیم کے کپتان


لیستھ مالنگا ( فائل فوٹو )
لیستھ مالنگا ( فائل فوٹو )

ملنگا سری لنکا کی اس ٹی 20 کرکٹ ٹیم میں شامل تھے جس نے بنگلادیش میں ٹی 20 ورلڈ کپ جیتا تھا۔

سری لنکا کی کرکٹ ٹیم کے فاسٹ باؤلر لیستھ مالنگا کو ٹی ٹوئنٹی کرکٹ ٹیم کا کپتان مقر ر کیا گیا ہے۔ وہ مارچ 2015 تک ٹیم کے کپتان رہے گے۔

ملنگا سری لنکا کی اس ٹی 20 کرکٹ ٹیم میں شامل تھے جس نے بنگلادیش میں ہونے والے ٹی ٹوئنٹی ورلڈ کپ جیتا تھا۔ انہیں دنیش چندی مل کی جگہ ٹیم کا کپتان مقرر کیا گیا ہے۔

وہ آئندہ ماہ انگلینڈ کے خلاف واحد ٹی ٹوئنٹی میچ میں ٹیم کی قیادت کریں گے۔ اس دورے میں سری لنکا کو پانچ ایک روزہ بین الاقوامی اور دو ٹیسٹ میچز بھی کھیلنا ہیں۔

مالنگا نے اب تک 56 ٹی ٹوئنٹی میچوں میں 65 وکٹیں حاصل کر رکھی ہیں۔ اس دوران ان کی بہترین کارکردگی صرف 31 رنز کے عوض پانچ وکٹیں ہیں۔
XS
SM
MD
LG