رسائی کے لنکس

سری لنکا:فوجیوں کی مشتبہ اجتماعی قبر کی تحقیقات


سری لنکا:فوجیوں کی مشتبہ اجتماعی قبر کی تحقیقات
سری لنکا:فوجیوں کی مشتبہ اجتماعی قبر کی تحقیقات

سری لنکا نے ماہرین کی ایک ٹیم کو اس علاقے میں از سر نو کھدائی کے لیے بھیجا ہے جہاں ملک میں خانہ جنگی کے دوران تامل باغیوں کی طرف سے گرفتار اور قتل کیے جانے والے فوجیوں کی باقیات دفن ہیں۔

عسکری حکام کے مطابق فرانزک ماہرین اور سرکاری تجزیہ کارپیر کے روز شمالی علاقے میں مشتبہ اجتماعی قبر کے جائزے کے لیے روانہ ہوئے۔ اس مشتبہ قبر سے کے اصل علاقے سے متعلق متضاد اطلاعات ہیں کہ آیا یہ کِلینوچیچی یا مُلائیتتیو ہے۔ یہ دونوں علاقے باغیوں کے گڑھ سمجھے جاتے تھے۔

حکام کا کہنا ہے کہ گرفتارکیے گئے مشتبہ تامل ٹائیگر نے دوران تفتیش اس اجتماعی قبر کا انکشاف کیا تھا جس کے مطابق وہاں ان 26فوجیوں کی باقیات موجود ہیں جنہیں شمالی علاقے میں فوج کی پیش قدمی کے دوران باغیوں نے پکڑ لیا تھا۔

سری لنکا کی فوج نے گذشتہ سال مئی میں تامل ٹائیگروں کو شکست دے کر گذشتہ 25سالوں سے تامل اقلیت کے لیے علیحدہ ریاست کے لیے جاری مہم کا خاتمہ کردیاتھا۔ حکومت کے مطابق اس خانہ جنگی کے آخری مراحل میں تقریباً چھ ہزار فوجی مارے گئے۔

اقوام متحدہ کا کہنا ہے کہ ان جھڑپوں کے آخری مہینوں میں کم ازکم سات ہزار تامل شہری مارے گئے۔ حقوق انسانی کی تنظیموں نے سری لنکا کی سکیورٹی فورسز اور تامل ٹائیگروں پر لڑائی کے دوران انسانی حقوق کی خلاف ورزی کا الزام بھی عائد کیا ۔

سری لنکا نے اپنے فوجیوں کی طرف سے جنگی جرائم کے مرتکب ہونے کے الزامات سے انکار کرتے ہوئے اقوام متحدہ کی طرف سے اس لڑائی کی تحقیقات کو مسترد کیا ہے۔

XS
SM
MD
LG